• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کپاس کی قیمتوں میں اضافہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) حکومت نے کسانوں کو فائدہ پہنچانے اور انکی پیداواری لاگت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کپاس کی قیمتوں میں اضافہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کےمطابق کرنسی کی قدر میں کمی ، بیجوں کی کوالٹی اور کیڑے مار ادویات کی قیمتوں کے باعث کپاس کے کسانوں کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے اس کو پورا کرنے کیلئے کپاس کی قیمتوںمیں اضافہ کیا جائے گا تاکہ کسان کی پیداوری لاگت پوری ہو سکے، پیر کومشیر تجارت عبدالرزاق دائودد اور وفاقی وزیر تحفظ قومی خوراک و تحقیق صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کی زیر صدارت اجلاس میں کپاس کی درآمدی ڈیوٹی، سیس وصولی ، کپاس کی طلب ، رسد، مناسب قیمتوں پر مقامی صنعتوں کو دستیابی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
تازہ ترین