• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ملاقات میں احساس پروگرام ، پناہ گاہوں جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتی منصوبوں میں نجی شعبے کی گہری دلچسپی پائی جاتی ہے۔ نجی شعبہ پناہ گاہوں کی تعمیر میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔
تازہ ترین