• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کیخلاف خبر کا مقصد مہنگائی سے توجہ ہٹانا ہے، مریم اورنگزیب

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز مارننگ شو ”جیو پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف برطانوی اخبار میں حکومت پاکستان نے پلانٹ کرائی اس کا مقصد عوام کی توجہ مہنگائی اور دیگر سنگین عوامی مسائل سے ہٹانا ہے،پی ٹی آئی رہنما اور پارلیمانی سیکریٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا کہ ہم کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں یہ ڈبل ٹریک ہوگا ارد گرد جنگلہ ہوگا پی ٹی آئی حکومت میں صرف تین بڑے حادثات ہوئے ہیں جبکہ سعد رفیق وزیر ریلوے کے دور میں 86 حادثات ہوئے تھے۔ماہر کیئریئر کونسلر سید اظہر حسین عابدی نے کہا کہ طلبہ کیلئے پروفیشنل کونسلنگ ضروری ہے میٹرک کے بعد بچے کے رجحان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تین چیزوں پر توجہ دیں لینگویجز ‘ سائنس ‘ میتھ، دیکھیں بچہ کس طرف سوچ رہا ہے فیملی بیک گراؤنڈ بھی اہمت رکھتا ہے فیملی بیک گراؤنڈ اور بچے کا رجحان اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان سب کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگانا ہوگا کہ کیا چیز بچے کے لئے بہتر ہے۔ سینٹ قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے ریسٹورنٹ میں شیشہ پینے پر پابندی ہٹانے اور مناسب قانون سازی کی سفارش کی ہے جبکہ وزارت صحت کے حکام بھی کہتے ہیں کہ وہ بھی پابندی کے حق میں نہیں کیونکہ پہلے باہر شیشہ پیا جاتا تھا تو صرف ایک فرد پیتا تھا اب پورا گھر ہی شیشہ پیتا ہے اس لئے اس پابندی کو ہٹایا جائے اس پر ماہرین صحت کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے،سینٹ قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے چیئرمین سینیٹر میاں عتیق نے اس پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ شیشہ سینٹرز پر پابندی لگانے سے گھروں میں شیشہ پینے کا رجحان بڑھ رہا ہے تھرڈ ڈگری اسموک اب بچے اوربوڑھے بھی استعمال کرنے لگے ہیں جب بھی کسی چیز کو بند کیا جاتا ہے تو پھر بہت سے دروازے کھل جاتے ہیں۔
تازہ ترین