• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیگاری، 24 گھنٹے سے کوئلہ کان میں پھنسے 10 کانکنوں کے ہلاک ہوجانے کا خدشہ، مسلسل آگ کے باعث امدادی کام میں دشواریاں

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) ڈیگاری کی کوئلہ کان میں پھنسے کان کنوں کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہیں نکالا جا سکا اور ان کے جاں بحق ہوجانے کا خدشہ ہے۔کوئلے میں مسلسل آگ لگی ہو ئی ہے اور زہریلی گیس و دھوئیں کے باعث امداد ی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیگاری کی ایک کوئلہ کان میں کانکن تقریباً ساڑھے چار ہزار فٹ گہرائی میں کام میں مصروف تھے کہ اتوار کی شام کو مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کان میں موجود 11 کانکن پھنس گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کیا اور ایک کانکن کو بحفاظت نکل لیا جبکہ دیگر کو نکالنے کے لئے آپریشن رات گئے تک جاری تھا۔ 24گھنٹے گزرنے کے باوجود کان میں پھنسے ہوئے کانکنوں کو ابھی تک نہیں نکالا جا سکا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پھنسے ہوئے کانکن جاں بحق ہو گئے ہیں کان میں ابھی تک کوئلہ میں آگ لگی ہوئی ہے اور کان میں دھواں اور زہریلی گیس بھری ہوئی ہے اور اندر پھنسے کانکنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے ۔

تازہ ترین