• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا آج ویڈیو لیک کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کااعلان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے ویڈیو لیک کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج پر عدم اعتماد کے بعد ان فیصلے بھی کالعدم ہوجایا کرتے ہیں، نواز شریف کی سزا کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جانا چاہیے،نواز شریف کا بدستور پابند سلاسل رہنا انصاف کی نفی ہے۔ پیر کو خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے ،اجلاس میں ہمارے گرفتار سیاسی قیدیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔

تازہ ترین