• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری کورٹ کی جانب سےکالام کے زمیندار کو 14سال قید کی سزا پر وفاقی حکومت کو نوٹس

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ کی جانب سے شہری کو 14 سال قید کی سزا دینے کے خلاف دائر رٹ پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا ۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ کو دوران سماعت بتا یا گیا کہ درخواست گزار رحمت علی کا تعلق سوات کے علاقہ کالام سے ہے اسے ستمبر 2018 میں گھر کے قریب سے اٹھایا گیا اور 2018 میں عدالت نے اس کو 14 سال کی سزا کا حکم دیادرخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ رحمت علی زمیندار تھا اسے بغیر کسی جرم اور ثبوت دکھائے بغیر سزا دی گئی جو غیر قانونی ہے عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 4 سمتبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔
تازہ ترین