• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل ایکسائزڈیوٹی میں اضافہ سے ملک میں سیمنٹ مزید مہنگی ہوگئی

اسلام آباد (صباح نیوز)فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ سے ملک میں سیمنٹ مزید مہنگی ہوگئی۔ ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 90روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔ پشاور میں سیمنٹ کی بوری 90روپے مہنگی ہو کر 650روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ کراچی میں سیمنٹ کی بوری 25روپے اضافہ سے 675روپے کی ہو گئی ہے۔ حکومت نے سیمنٹ کی فی کلو قیمت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ روپے سے بڑھا کر دو روپے کر دی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس بل 2019-20 میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ سے سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین