• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2.5؍ ارب کے ٹرم فنانس سرٹیفکیٹ، جے ایس 13واں بڑا بینک بن گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے ایس بینک نے 2.5؍ ارب روپے کے ٹرم فنانس سرٹیفکیٹ کی فروخت کا کامیاب اندراج کرلیا جس کی بدولت بینک گزشتہ 12؍ برسوں کے دوران چیلنجوں، مواقع اور بڑی کامیابیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت میں 13؍ واں بڑا بینک بن گیا ہے۔ بینک کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق بینک اب گزشتہ سال میں بینکنگ سیکٹر میں بڑے میوچوئل فنڈ ڈسٹری بیوٹرز میں شامل ہوگیا جبکہ پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون میں دوسرا بڑا بینک اور ایس ایم ای قرض فراہم کرنے والا تیسرا بڑا بینک بن چکا ہے، جے ایس بینک پاکستان میں مورگیج فراہم کرنے والے سرفہرست تین اداروں میں شامل ہے اور جے ایس گولڈ فنانس پروڈکٹ کے تحت فوری قرض فراہم کر رہا ہے، بینک نے حال ہی میں انتہائی قیمتی ایشیا ایوارڈ برائے بیسٹ بینک برائے ایس ایم ایز جیتا اس کے علاوہ پاکستان بینکنگ ایوارڈ میں بہترین انوائرمنٹل اینڈ سوشل گورننس بینک کیلئے ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ جے ایس بینک نے اپنا پہلا perpetual ٹرم فنانس سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے جو 2.5؍ ارب روپے کے حجم کے ساتھ چار ہفتوں سے کم وقت میں سبسکرائب کیا گیا، اس ٹی ایف سی کو ’اے‘ درجہ دیا گیا ہے اور کامیابی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کیا گیا ۔جے ایس بینک کے صدر و سی ای او بسیر شمسی نے کہا کہ بہت کم عرصہ میں ہمارے پہلے ٹی سی ایف کا کامیابی سے اندراج جے ایس بینک کی صلاحیت اور مستقبل کی صورتحال میں صنعت کے اعتماد کا اظہار ہے۔ اس ٹی سی ایف کے اجراء سے ہم پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے بینکوں کے طور پر اپنا کامیاب سفر جاری رکھنے کے قابل ہوئے ہیں۔
تازہ ترین