• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم عاطف کے مختلف بینکوں میں11 اکائونٹس کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرید عباس اور خضر حیات کے قتل کی تحقیقات کے دوران تحقیقاتی اداروں نے پیسوں کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مرید عباس اور اسکے قریبی دوستوں کے 7 کروڑ روپے لگے، مقتول خضر حیات نے 5 کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ کی تھی ،ملزم عاطف کے مختلف بینکوں میں11بینک اکائونٹس کا انکشاف ہوا ہے، تفتیشی افسر نے زارا عباس کا بیان بھی ریکارڈ کرلیاہے۔تفصیلات کےمطابق تفتیشی ذرائع کے مطابق عاطف کے پاس نجی ٹی وی کے 2اینکرز کی جانب سے ساڑے 8کروڑ روپے اور واقعہ کے عینی شاہد عمر ریحان نے 5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی، ذرائع کے مطابق پلاسٹک کے تاجر کی 82 لاکھ روپے کی رقم پھنسی جبکہ عاقب نامی شخص نے 50 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی، تمام افراد نے اپنی قریبی،اہل خانہ اور دوستوں سے پیسے جمع کرکے انویسٹ کیے تھے، ملزم عاطف کے 11 بینک اکاؤنٹس کا بھی انکشاف ہوا ہے،ملزم عاطف زمان کے ذاتی 6 بینک اکاونٹس ابتک سامنے آچکے ہیں،تمام بینک اکاونٹس مختلف بینکوں میں کھولے گئے ہیں۔

تازہ ترین