
خط نمبر 1596 PA/DGMM/General/2019 لکھا جس کی کاپی جنگ کے پاس موجود ہے ۔گریڈ 19 کے افسر منتظر خان نے تصدیق کرتے ہوئے جنگ کو بتایا کہ انھوں نے سیاسی مداخلت کے حوالے سے ایک خط اپنے سیکرٹری کو لکھا تھا لیکن سول سرونٹ ہونے کے باعث میڈیا سے گفتگو نہیں کرسکتے البتہ انھوں نے کہا کہ 8 ماہ کے دور میں محکمے معدنیات کی کارکردگی شاندار رہی ۔محکمے کی آمدن میں 147فیصد اضافہ ہوا اور 900نئی لیز ز دی گئیں ۔صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نےتمام الزامات مسترد کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد قرارد یا ۔انھوں نے کہا کہ ڈی جی کو ناقص کارکردگی اور کنڈکٹ پر صوبائی کابینہ نے تبدیل کیا ہے ۔میں نے کئ مربتہ ڈی جی کو غیر قانونی کان کنی روکنے کے لئے خطوط لکھے لیکن صوبے میں غیر قانونی کان کنی جاری رہی ۔ڈاکٹر امجد نے محکمے میں سیاسی مداخلت اور دبائو کے الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی البتہ کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا ہے جو میر ی ذمہ داری ہے لیکن کارکردگی بہتر نہ ہوسکی۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی تقرریوں و تبادلوں کے حوالے سے دبائو نہیں ڈالا۔ ڈی جی نے خود ہی 72 افراد کو تبدیل کیا اور پھر بعض افراد کو خوش کرنے کے لئے چار کا تبادلہ منسوخ کردیا حالانکہ میں نےکسی بھی اہلکار کے تبادلے کو منسوخ نہ کرنے کے واضح احکامات جاری کئے تھے۔