• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ترقی ملے، عوام کی زندگی آسان ہو ، یہی میرا خواب ہے،نواز شریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قائدمسلم لیگ (ن) نواز شریف نے 392 کلو میٹر ملتان سکھر موٹروے کی تکمیل پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی ترقی میں جو ساتھ دیا وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے پیر کو جاری کردہ پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کو ترقی ملے، عوام کی زندگی میں آسانیاں آئیں ، یہی میرا خواب ہے۔ دریں اثناءپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ملتان سکھر موٹروے نواز شریف کا پاکستان کے لئے تحفہ ہے۔
تازہ ترین