• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف جھوٹا، آپ اپنے منافع کا مطالبہ کرتے رہیں، مرید عباس کی ایک انویسٹر کیساتھ گفتگو سامنےآگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں قتل ہونے والے اینکرپرسن مرید عباس کی ایک انویسٹر کیساتھ گفتگو سامنے آ گئی۔آڈیو ریکارڈنگ مرید عباس کے قتل سے دو روز پہلے کی ہے،ریکارڈنگ میں عاطف زمان کے رویہ اور پیسوں کے حوالے سے بات چیت ہوتی رہی، ریکارڈنگ میں مقتول مرید عباس کا کہنا ہے کہ عاطف زمان بہت زیادہ جھوٹ بولتا ہے، فلمی کہانیاں سناتا ہے، مرید عباس کہتا ہے کہ آپ عاطف سے اپنےمنافع کا مطالبہ کرتے رہیں، میں آپکو اپڈیٹ کرتا رہوں گا، عاطف زمان میرے فلیٹ کے اوپر والے فلیٹ میں رہتا ہے، ہم دونوں نے فلیٹ ساتھ خریدا تھا، ڈیڑھ کروڑ کے فلیٹ کی کیا اوقات جب معاملہ 100 کروڑ کا ہو، خضر کی مدد سے عاطف کی لوکیشن ٹریس کی وہ ناران کاغان گیا ہی نہیں تھا، لوکیش حب اور پھر ایبٹ آباد کی آئی تھی، یہ وہیں تھا۔

تازہ ترین