• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آرنےدرآمدی اشیاء پر ریٹیل قیمت چسپاں کرنے کیلئے 31جولائی تک مہلت دیدی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایف بی آر نے درآمدی اشیاء پر ریٹیل قیمت چسپاں کرنے کیلئے درآمد کنندگان کو 31جولائی2019تک مہلت دے دی ، قبل ازیں فنانس ایکٹ 2019کے ذریعے ایف بی آر نے 4جولائی کو اپنے نوٹیفکیشن میں تیسرے شیڈول میں آنیوالی درآمدی اشیا ء پر ریٹیل قیمت چسپاں کرنا لازمی قرار دیا تھا لیکن بورڈ کو اس حوالے سے معلوم ہوا کہ درآمد کنندگان کو درآمدی اشیاء پر ریٹیل قیمت چسپاں کرنے کیلئے مناسب وقت نہیں ملا۔
تازہ ترین