• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سیریل ”رمزِ عشق“ کا ”جیوٹی وی“ سے شاندار آغاز

کراچی (محمد ناصر) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے ایک اور نئے ڈرامہ سیریل ”رمزِعشق“ کا پیرسے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے شاندار آغاز ہوگیا ہے۔ ڈرامے کی پہلی ہی قسط نے ناظرین کی بھر پور توجہ حاصل کرلی ہے اور عوام کی بڑی تعداد نے اِس کہانی میں اپنی دلچسپی کا اظہار شروع کردیا ہے۔ یہ ڈرامہ محبت کے ساتھ جذبات کی نمائندگی بھی کررہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کئی برس میں پروان چڑھنے والی محبت جذبات کے باعث کچھ لمحوں میں سب کچھ کھوبیٹھتی ہے۔ ڈرامے کے مرکزی کردار میکال ذوالفقار اور حبا بخاری ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں عابد علی، اعجاز اسلم، کرن حق، زینب قیوم، گوہر رشید، ندا ممتاز، شبیر جان، عذرا محی الدین ، شائستہ جبین، فریال محمود اور منظور قریشی شامل ہیں۔ ”رمزِعشق“ڈھرکتے دلوں کے ٹوٹنے کی کہانی ہے جس کی آئندہ اقساط میں دکھایا جائے گا کہ خاندان کے اثر و رسوخ اور دباؤ کے باعث کس طرح کامیابیاں اور ناکامیاں جنم لیتی ہیں ” رمزِ عشق“ ہر پیر شب 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین