• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات‘ سیلفی نے کراچی سے آئے باپ بیٹی کی جان لے لی

سوات‘ مدین (نمائندگان جنگ) سوات کے علاقے بحرین میں سیلفی نے کراچی سے آئے ہوئے باپ بیٹی کی جان لے لی۔ بیٹی سیلفی لیتے ہوئے دریا میں جاگری‘ باپ نے بیٹی کو بچانے کیلئے چھلانگ لگائی لیکن دونوں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔ ایس ایچ او بحرین حیات خان کے مطابق کراچی سے آئے ہوئے سیاح بحرین میں دارولئی کے مقام پر دریائے سوات کنارے موجود تھے کہ اس دوران 17سالہ لڑکی اریش نجیب سلیفی لے رہی تھی کہ اس دوران وہ دریا میں جاگری اس کے والد نجیب شجاع نے بیٹی کو بچانے کے لئے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں دونوں پانی میں ڈوب گے۔ پولیس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نجیب شجاع کی لاش آئین کے مقام پر جبکہ اس کی بیٹی اریش نجیب کی لاش مدین کے مقام پر دریا سے نکال کر لاشوں کو مدین ہسپتال منتقل کردیا۔ جنہیں قانونی کارروائی کے بعد کراچی روانہ کردیا گیا۔

تازہ ترین