• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینگر مظفرآباد بس سروس140ویں روز بھی معطل رہی ،مسافر پریشان

چناری(نمائندہ جنگ) سرینگر مظفرآباد بس سروس 140ویں روز بھی معطل رہی ،مسافر پریشان ہوگئے تاجروں نے کہا کہ بس سروس بحالی کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر ا مودی اپنا کردار ادا کر یں،آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے تقریبا دو درجن مسافروں نے سرینگر جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا آزاد کشمیر کی ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی نے ای میل کے زریعے اسکی اطلاع سرینگر پاسپورٹ آفس کو دی لیکن بھارتی حکام نے 140روز بعد بھی سرینگر مظفرآباد بس بحال کر نے سے انکار کر دیاتھا جس کے باعث پیر کے روز سرینگر جانے والے مسافر مایوس ہو گئے سرینگر مظفرآباد بس سروس کے ساتھ ساتھ بھارتی حکام نے 130روز سے انٹرا کشمیر تجارت کو بھی معطل کر رکھا ہے تجارت سے منسلک ہزاروں افراد بے روزگاری کا شکار ہیںمنقسم کشمیر کے دونوں اطراف کے تاجروں کے اربوں روپے بھی آر پار پھنس چکے ہیں سرینگر مظفر آباد بس سروس کے زریعے سفر کر نے والے سیکڑوں مسافروں کی سفری دستاویزات( ٹرپل انٹری فارم) کی بھارت کی جانب سے بس سروس کی مسلسل معطلی کے باعث معیاد ختم ہو گئی یاد رہے کہ پچیس فروری کے روز آخری بار سرینگر مظفرآباد بس سروس اور آٹھ مارچ کو ٹرک سروس نے لائن آف کنٹرول کو چکوٹھی اوڑی امن برج سے کراس کیا تھاسرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس کی معطلی سے آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں اور ایل او سی تاجروں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہاہے ۔
تازہ ترین