• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کی برطرفیاں، تنزلیاں انتقامی کارروائی ہیں:ہائیڈرو یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے زونل سیکرٹری راشد یامین نے ملازمین کی برطرفیوں‘ جبری ریٹائرمنٹ اور تنزلیوں کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ زونل چیئرمین طارق بھٹی کی جانب سے ملازمین کی برطرفی اور جبری ریٹائر کرنے والے افسر کو بینڈ باجوں کے ساتھ رخصت کرنا‘ پھولوں کے ہار پہنانا اور الوداعی تقریب منعقد کرنا ملازمین کے مفادات کے قتل پر جشن منانے کے مترادف ہے، یہ ملازمین کا معاشی قتل‘ ناانصافی اور ظالمانہ سلوک ہے اس کیخلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے، ملازمین کو برطرف اور جبری ریٹائر کرنے والے چیف انجینئر کو بینڈ باجوں اور ہار پہناکر رخصت کرنے والے زونل چیئرمین طارق سٹی اور ان کے ساتھی ملازمین کے غدار ہیں، ملازمین ان کا بائیکاٹ کریں گے اور مرکزی قیادت سے ملازم دشمن عہدیداروں سے عہدے واپس لینے کا مطالبہ کریں گے۔
تازہ ترین