• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین میں تنازع ،بازیاب بچی والدہ ،بچہ والد کے حوالےکرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے حبس بے جا کی درخواست میں والدین کے تنازع پربازیاب ہونے والے 2بچوں میں سے ایک بچے کو والدہ کے حوالے کرنے جبکہ دوسرے کو والد کے ساتھ جانے کی رضامندی ظاہر کرنے پر والد کے ساتھ بھجوانے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں ثمینہ بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چند روز قبل شوہر بلال نےتشدد کر کے گھر سے نکال دیا اور بچوں مبشر اور مقدس کو بھی محبوس کرلیا ، عدالت کے حکم پر تھانہ قادرپورراں پولیس نے بچوں کو عدالت میں پیش کیا جس پر فاضل عدالت میں 7 سالہ مبشر نے والد کے ساتھ جانے کا بیان دیا جبکہ بچی مقدس کو کو کم عمر ہونے پر والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ، فاضل عدالت نے نابالغ بیٹا تحویل میں دیئے جانے کی درخواست دائر کرنے پر شہری کو ہراساں و پریشان کرنے بارےالزام پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت سے آج جواب طلب کرلیا ہے،عدالت میں محمد خضر خان نے درخواست دائر کی تھی، فاضل عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کوغیرت کے نام پر ہراساں و پریشان کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او نیو ملتان کو اپنی آئینی حدود میں رہنے کا حکم دیا ہے،عدالت میں فضیلت ریاض نے درخواست دائر کی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے پلاٹوں کی فائلوں پر قابض ملزم بلال مجیدسے فائلوں کی برآمدگی کیلئے2مقدمات میں 2،2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے، ملتان کی شمیم اختر کی درخواست پر اسے دارالامان سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین