• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کا وعدہ پورا نہ کر نے پر حکمرانوں پر 62,63کااطلاق ہونا چاہئے:سرائیکی رہنما

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ، سرائیکی رہنمائوں پروفیسر شوکت مغل ، عاشق خان بزدار ، ملک خضر حیات ڈیال ، مہر مظہر کات، اجالالنگاہ ، رانا ذیشان نون، شریف خان لاشاری ، عابد سیال، حاجی عید احمد دھریجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے اور سول سیکرٹریٹ کا وعدہ پورا نہ کر کے بد عہدی کی ، حکمرانوں پر آئین کی دفعہ 62,63کااطلاق ہونا چاہئے،حکمران کہتے ہیں کہ ہم نے بجٹ میں صوبائی سیکرٹریٹ کیلئے 3 ارب روپے مختص کئے ہیں ، ہمارا اُن سے سوال ہے کہ کیا وسیب کے لوگ 3ارب کو چاٹیں گے ؟وسیب میں مایوسی پھیل رہی ہے ہم حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اُس وقت تک جدوجہد جاری رہے گی جب تک صوبہ سرائیکستان نہیں بن جاتا۔
تازہ ترین