• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:ملازمہ بچی کی عدم بازیابی پر سی پی او کو پیش ہونے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان کو شادی شدہ خاتون کو ہر صورت میں برآمد کر کے پیش کرنے بصورت دیگر ڈی پی او کو پیش ہونےکا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں نذیراں مائی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کی بیٹی ریاض بی بی کی شادی ڈی جی خان میں ہوئی اور اس کے 3 بچے بھی ہیں کچھ عرصہ قبل شوہر نے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا جس پر وہ جتوئی آ گئی پھر برادری کی مداخلت پر واپس بھجوا دیا لیکن اب بیٹی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی ہے، عدالت کے حکم پر پولیس نے رپورٹ پیش کہ کہ محبوسہ سسرال میں موجود نہیں، ہائیکورٹ نےٹیوشن کیلئے جانے والی طالبہاغواء کرنے کے ملزم بلال کی عبوری ضمانت میں پولیس تھانہ صدر میاں چنوں سے 5 اگست کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے، ہائیکورٹ نےایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک کی ادویات خریداری کرپشن کیس میں عبوری ضمانت کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ہائیکورٹ نےگھریلو ملازمہ 7سالہ صائمہ کی بازیابی نہ ہونے پر دائر کی جانیوالی حبس بے جا کی درخواست پر سی پی او ملتان کو 18 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں پٹشنر سجاد نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے 7 سالہ بیٹی صائمہ کو شیخ نجیب اللہ نامی شخص کے گھر کام کاج کے لئے بھیجا تھا، تھانہ بی زیڈ پولیس نے 3 ماہ گزرنے کے باوجود مغوی بچی کو بازیاب نہیں کرایا ، معلوم ہوا ہے کہ بااثر شخص شیخ نجیب اللہ نے انکی بیٹی کو لاہور شہر میں فروخت کر دیا ہے۔
تازہ ترین