• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک میں دینی مدارس کےطلباکی جنرل گروپ میں نمایاں پوزیشن

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )پنجاب کے بیشتر سیکنڈری بورڈز، خصوصاً ملتان بورڈ میں دینی مدارس کےطلبانے جنرل گروپ میں نمایاں پوزیشن لیں جو دینی مدارس کے بہترین نظام تعلیم اور تربیت کا مظہر ہے۔ مدارس کی مخالفت کرنے والوں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں۔ دینی مدارس صرف دینی ہی نہیں، بلکہ عصری علوم بھی مفت فراہم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان ،جنوبی پنجاب کے ناظم و جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے مہتمم ،مولانا زبیر احمد صدیقی نے ملتان بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے دینی مدارس ، جامعہ خیرالمدارس ملتان ، جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیروالہ، جامعہ جدیدیہ وہاڑی، جامعہ حنفیہ بورے والا کی انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم کو دینی مدارس کے بارے میں سچ بتایا جائے اور دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بند کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نظریاتی اور اخلاقی دینی بقا کے لیے مدارس کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔
تازہ ترین