• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ کے حوالے سے تحقیقات کرائی جائیں:ن لیگ شعبہ خواتین

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ملتان سٹی کی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے سے پہلے بنی گالہ اور شوکت خانم بارے تحقیقات کرائی جائیں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ علیمہ باجی کے پاس اتنی جائیدادیں کہاں سے آئیں اور اس پر حکومتی نمائندوں کی خاموشی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنمائوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور اب اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کارکن متحد ہیں اور پارٹی قیادت کی ایک کال پر خواتین سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر سڑکوں پرہوں گی۔
تازہ ترین