• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مثبت سوچ کو پروان چڑھایاجائے:سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹیزن کمیٹی کے زیراہتمام سیمینار ہوا جس میں شرکاء نے بانیان پاکستان کے ایمان افروز کردار پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکمران وطن عزیز پاکستان کے قیام کے عظیم مقاصد ظلم و استحصال سے پاک فلاحی مملکت بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔موجودہ حالات میں مایوس ہونے کی بجائے وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے مثبت سوچ کو پروان چڑھائیں۔تقریب سے ملک محمد یوسف،رانا اسلم ساغر،سید محمد علی رضوی،ملک محمد شاہد،حافظ عبدالرحمٰن،شہزاد ملک،ڈاکڑ عمران یوسف،وقاص فرید قریشی،ملک عمر کمبوہ اور میزبان مشرف علی قریشی صدر پاکستان سٹیزن کمیٹی نے بھی اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین