• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس ، مجلس عاملہ کو ختم کردیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا ،جس میں ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اجلاس میں جنرل ٹرک سٹینڈ کے مالکانہ حقوق کیلئے مشاورت کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا ، ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت نئے ٹرک سٹینڈ کی تعمیر یقینی بنائے، موجودہ ٹرک سٹینڈ میں مسائل کئی گنا بڑھ گئے ہیں ، سیوریج کی خراب صورتحال نے بھی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے ، حکومت ایک کمیٹی بنائے جو ان مسائل پر قابو پائے ، ایسوسی ایشن نے اس موقع پر مجلس عاملہ کو ختم کردیا جبکہ نئی مجلس عاملہ کا اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا ۔
تازہ ترین