• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس سیکرٹری حق نواز کنہوں کی گاڑی سے نقدی چوری کے ملزم کو گرفتار نہ کیا گیاتواحتجاج کرینگے:ہائیکورٹ بار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار کے نائب صدر ساجد ایزدی سنپال،فنانس سیکرٹری میاں حق نواز کنہوں،رانا محمد ساجد اور ساجد ارائیں نے احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے کے اندر میاں حق نواز کنہوں کی گاڑی سے ایک لاکھ رورپے چوری کرنے والے نامزد ملزم راحیل ولد منصور کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد نہ کیا گیا تو وکلا ہائیکورٹ بار سے ایس پی چوک تک احتجاج کریں گے انہوں نے بتایا کہ 3جولائی کو ایک آئوٹ سائیڈر راحیل نے فنانس سیکرٹری میاں حق نواز کنہوں کی گاڑی سے ایک لاکھ روپے چوری کئے، تھانہ کینٹ میں مقدمے کے لئے درخواست دی 5جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا، ہم نے خود ریکی کر کے ملزم کی پوزیشن اور موبائل نمبر تفتیشی کو بتایا لیکن ایس ایچ اوتھا نہ کینٹ اور ڈی ایس پی 10روز گزرنے کے با وجود ملزم کو گرفتار کرنے اور مال مسروقہ برآمد کرنے سے گریزاں ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او،سی پی او ملتان سے مطالبہ ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے برآمد گی کی جائے،وکلا نےپر امن احتجاج کا شیڈول ترتیب دیدیا ہے۔
تازہ ترین