• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر کام کرنے والا صحافی ایوارڈ کامستحق ہے،شوکت یوسفزئی

پشاور(لیڈی رپورٹر)خیبر پختون خواکے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہر کام کرنے والا صحافی ایوارڈ کے قابل ہے۔سپورٹس صحافت میں امجد عزیز ملک کا ایک نام اور مقام ہے، کسی بھی صحافی کو غیر ملکی اعزاز اس ملک اور قوم کا اعزاز ہے، نیشنل گیمز کی کوریج کے لئے آنے والے غیر ملکی صحافیوں کو دل سے خوش آمدید کہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس میں سینئر صحافی امجد عزیز ملک کے اعزازمیں صحافیوں کی طرف سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے واضح رہے کہ سینئر صحافی امجد عزیز ملک کو نیپال کی حکومت نےایشیا میں سپورٹس جرنلزم کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ھے جس کوخراج تحسین پیش کرنے کے پشاور کے صحافیوں کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ میں88 سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہوا اور باقائدہ کام شروع کیا،ایک وقت تھا جب مجھے بھی صحافت میں نوکری سے فارغ کیا گیا۔صحافیوں کے بارے میں لوگوں کی اور رائے ہوا کرتی تھی لوگ صحافیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ سچ کے ساتھی ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں سے چھوٹی سی شکایت ہے گاڑی کے معاملے میں تھوڑا زیادہ کرگئے، میرا علاقہ پہاڑی ہے گھر جاتے گاڑی بدلنا پڑتی تھی۔ میرے حلقے میں مین روڈ کے علاوہ جیپ کے بغیر سفر ناممکن ہےوہ جو گاڑی میرے لئے خریدی گئی وہ ہر ڈپٹی کمشنر کے لئے موجود ہے، یہ گاڑی میری نہیں محکمے کے لئے آئی ہے، میں وزیر نہیں رہونگا تو گاڑی محکمے ہی کی ہوگی ۔پہلے 4 گاڑیاں رکھتے تھے وزرا کوئی پوچھنے والا نہیں تھامجھے افسوس ہے کہ اپنے صحافی بھائیوں نے ٹارگٹ کیا۔جب تک وزیر ہوں اپنی پارٹی اور حکومت کیساتھ مخلص ہوں اور وزارت کے علاوہ بھی کام پارٹی کے لئے کرونگا۔ اس موقع پرکھیلوں کی صحافت کے ذریعے صوبے کا حق ادا کرنے کی کوشش کی ھے ۔پاکستان کا پہلا صحافی ہوں جس کو یہ اعزاز ملا ھے۔انہوں نے کہا کہ اے آئی پی ایس میں ۷۸ ملکوں کے ووٹ سے ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے نیپال اور دوسرے مم لک میں پاکستان کا اور خیبر پختون خوا کا سافٹ ایمیج پیش کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں لوگ پاکستانیوں کی قدر کرتے ہیں کہ ھم نے دیشت گردی میں بہھت قربانیاں دیں ہیں ۔ تقریب میں روزنامہ جنگ کے ریذنٹ ایڈیتر ارشد عزعز ملک۔ سینیر صحافی ایم ریاض، او دیگر سینیر صحافیوں نے بھی خظاب کیا۔
تازہ ترین