• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی اورامیننٹ انجینئرز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ا نجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور امیننٹ انجینئرز (پرائیویٹ لمیٹیڈ)کے درمیان مفاہمت کی یا داشت طے پا گئی ۔جس پر انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور امیننٹانجینئرز کے سی ای او انجینئر ناصرجمال نے دستخط کئے۔ معاہدے کا مقصد انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ ایگریکلچرل انجینئرنگ کے طلبہ کو انٹرن شپ، شعبہ ایگریکلچرل سے وابستہ صنعت میں تربیت، واٹر مینجمنٹ اور لینڈ سکیپنگ سے متعلق جدید ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگی ، طلبہ کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنا اور اس شعبہ میں تحقیق کو فروغ دینا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اپنے خطاب میں شعبہ ایگریکلچرل انجینئرنگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے معاہدوں سے نہ صرف تحقیق کو فروغ ملے گا بلکہ جامعات اور صنعت کے درمیان فاصلے بھی کم ہوں گے۔
تازہ ترین