• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری پارٹنر سے پچاس لاکھ روپے واگزار کرانے کا مطالبہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)گلبہا ر پشاور کے ر ہائشی محمد یوسف نے کاروباری پارٹنر افتخار احمد سے پچاس لاکھ روپے واگزار کرانے اور تھانہ گلبہار پولیس کی ایف آئی آر نہ درج کرنے کےخلاف آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے گزشتہ روز پشاور کلب میں اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمرا ہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے انہوں نےکہا کہ میں افتخار احمد کے ساتھ چاول کےکاوبار میں شر یک تھا جس میں پچاس لا کھ روپے حصہ بنتا ہے لیکن جب میں ان سے پیسے لینے کےلئے گیا تو انہوں نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔انہوںنے کہاکہ افتخار احمد کےخلاف ایف آ ئی آر درج کر نے تھا نہ گلبہار گیا تو پولیس عملے نے ایف آئی آر در ج کر نے سے انکار کر د یا ۔انہوں نے وزیر اعظم عمرا ن خان ،چیف جسٹس آف پاکستان اور آ ئی جی پو لیس سےنے کا مطا لبہ کیا ۔
تازہ ترین