• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ میں شہری سے اسلحہ کی نوک پر 10لاکھ روپے نقدی چھین لئے

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقہ خزانہ میں شہری سے اسلحہ کی نوک پر 10 لاکھ روپے نقدی چھین لی گئی، پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر اُس کے دادا سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ منظور خان ولد علی خان ساکن رام کشن نے رپورٹ درج کراتے ہوئے خزانہ پولیس کو بتایا کہ چند ہفتے قبل میں اپنے والد مرحوم کا ٹرک فروخت کیا تھا جس پر میرے دادا راضی خان اور دیگر رشتہ داروں کو رنج تھا، گزشتہ روز میں اپنی گاڑی میں گھر جارہا تھا کہ راستہ میں نادرن بائی پاس کے قریب دادا راضی خان اور دیگر رشتہ داروں رحیم خان، امداد، محمد خان ساکنان رام کشن نے میری گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی کھڑی کرکے روک دیا اور اسلحہ کی نوک پر 10 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین