• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی آسامیوں کی تبدیلی کافیصلہ ، پی ڈی اےکے تحفظات

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی آسامیوں کو ایکس کیڈر میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےاسے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا، اس سلسلے میں ڈاکٹروں نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرپرسن بھی سے رابط کرلیا ہے۔ پی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر امیر تاج خان کی جانب سے اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےصحت کے چیئرمین نام بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ فروری میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے سول سرونٹس جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی آسامیاں جو بجٹ میں منظور شدہ ہیں کو ایکس کیڈر (فکسڈ تنخواہ) میں تبدیل کر دی ہیں جو مروجہ قواعد وضوابط کے خلاف ہیں اس فیصلے سے 20 سالوں سے ترقی کے منتظر میڈیکل، سینئر میڈیکل اور پرنسپل میڈیکل آفیسرز ترقیوں سے محروم ہوجائیں گے۔
تازہ ترین