• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط سرجری اور غفلت کے الزامات ،ڈسٹرکٹ سرجن کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ٹائپ سی ہسپتال کرک کے ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر اعجاز احمد پر الزامات کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جسے دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت گئی ہے۔ ڈاکٹر اعجاز احمد پر یوسف جمیل نامی مریض کی غلط سرجری اور غفلت کے الزامات ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر جمال ناصر، سینئر ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر غلام رسول نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال پشاور شامل ہیں۔ ڈاکٹر اعجاز نے چار اپریل کویوسف جمیل نامی مریض کی سرجری کی تھی جنہیں بعد ازاں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 13 اپریل کو انتقال کر گیا تھا۔
تازہ ترین