• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی سکستھ روڈ کیلئے فنڈزجاری، تین گرلز کالج بنائینگے،راشد شفیق

راوالپنڈی (خصوصی نمائندہ) پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ ویمن یونیورسٹی سکستھ روڈ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے 50 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں 3ماہ میں اسکا ٹینڈر جاری کر دیا جائیگا۔راولپنڈی میں تین گرلز کالجز بنائے جائینگے۔ پوسٹ گریجویٹ کالج رحیم آباد کیلئے 5 کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہو گئے ہیں ۔ پوسٹ گریجویٹ کالج صدر کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ سوموار کو ڈیژنل پبلک سکول راولپنڈی میں راولپنڈی تعلیمی بورڈ میڑک کےامتحانات میں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کے اعزاز میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے راشد شفیق نے کہاکہ والدین اپنےبچوں پر نظر رکھیں میں جب سے عہدہ سنبھالا ہے منشیات سے نجات کیلئے جہاد کر رہا ہوں۔
تازہ ترین