• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی ، اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے 33سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے23ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3160گرام چرس،38لٹر شراب، 12پستول ایک کلاشنکوف برآمد کر لی۔گنجمنڈی پولیس نے6ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مختلف اقسام کا آتش بازی کا ساما ن برآمد کر لیا۔تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے تین پسٹل ، نقدی اور موبائل فون برآمدکرلئے گئے ، پکڑے گئے دو ملزم افغانی ہیں۔
تازہ ترین