• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ صدر واہ میں تعینات کانسٹیبل کے قتل میں ملوث اس کے بھانجے کو گرفتار کرلیاگیا۔ ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل کانسٹیبل اطہر حسین کو تھانہ چونترہ کے علاقہ میں واقع اس کے گھر میں قتل کر دیا گیا،قتل کی واردات کے بعد ورثاء کی جانب سے ڈارمہ رچایا گیاکہ یہ دوران ڈکیتی قتل ہے۔مقتول کی تدفین کے بعد اس کی اہلیہ سے تفتیش کی گئی تو اس نے قتل کی اس واردات کا اعتراف کر لیا،ملزمہ سمیرا نے بتایا کہ اس کے مقتول کے بھانجے زاہد کے ساتھ تعلقات تھے جس کی وجہ سے میرے کہنے پر زاہد نے اپنے ماموں کو قتل کر دیا۔
تازہ ترین