• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آئینہ دیکھ لے،ناکامی واضح نظر آئے گی،چشتی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی سے ملک بحرانوں اور بدامنی کی لپیٹ میں ہے، انتخابات سے پہلے تبدیلی اورانقلاب کے دعوے اوروعدے دھرے رہ گئے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے لکی مروت کی قبائلی سیاسی شخصیت حاجی عبدالقیوم مروت کے اعزازمیں حاجی امین آغاکے استقبالیہ اور سندھ کے مختلف وفودسے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر نیازاحمدبنگلانی محمدشاکراوردیگر موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوکوئی تبدیلی نظرنہیں آئی، حکومت آئینے میں اپنی کارکردگی دیکھے تو اسے واضح طور پر اپنی ناکامی نظر آئے گی، انہوں نے کہا کہ ملک کودرپیش اندرونی اوربیرونی سازشوں کا راستہ روکنے کیلئے ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتوں پر بھاری زمہ دار عائد ہوتی ہے۔ درپیش چیلنجز اور سازشوں سے قوم کوآگاہ کرناہے، ذاتی مفادات کے بجائے ملک وقوم کے اجتماعی مفاد کاسوچنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ حکمران ملک کا استحکام وترقی چاہتے ہیں تو پالیسیوں کوبدلنا ہوگا ، ملک مزید بحرانوں اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
تازہ ترین