• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی : بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے تین افراد زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) لورالائی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑنے سے تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لورالائی کے علاقے ناصر آباد میں فٹ بال کھیلتے ہوئے بچے آپس میں لڑ پڑے بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ڈنڈوں اور پتھروں کے وار سےتین افرادجمعہ داد،عطا محمد اورمحمد جان زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین