• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللّٰہ نے اپنا پروڈکشن آرڈر نہ مانگنے کی ہدایت کردی

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے اس خبرکی تصدیق کی ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ان کے لیے پروڈکشن آرڈرز اور سہولیات نہ مانگی جائیں۔

پروگرام کیپیٹل ٹاک میں محسن رانجھا نے بتایا کہ رانا ثناء نےکہا کہ انہیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ کا پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے بات ہی نہ کی جائے۔

تازہ ترین