• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی خوبصورت اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ انہوں نے 29 سال کی چھوٹی سی عمر میں ہی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کر لی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ میں نے ویرات سے 29 سال کی عمر میں ہی شادی کر لی کیوں کہ میں ان سے بے پناہ پیار کرتی تھی اور کرتی ہوں،  شادی انسان کی زندگی میں قدرتی پیش رفت کا نام ہے جس میں انسان ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کے عمل سے گزرتا ہے۔

View this post on Instagram

Sun soaked and stoked ️ #throwback

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on


31 سالہ انوشکا نے کہا کہ 29 سال کی عمر میں شادی کرنا اداکاراؤں کے لیے بہت جلد شادی کر لینے اور اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا دینے کے مترادف ہوتا ہے، اس عمر میں اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر ہوتی ہیں، مگر میں نے اپنی مصروف ترین زندگی میں سے شادی کے لیے وقت نکالا اور جلدی شادی کی۔


فلم’ سلطان‘ کی ہیروئن انوشکا شرما کا ’فلم فیئر‘ کو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ہمارے عوام ہمیں بس اسکرین پر اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، فنکاراؤں کی نجی زندگی کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا کہ کیریئر کے دوران ہماری شادی اور بچے بھی ہو سکتے ہیں، اس معاملے میں ہماری فلم انڈسٹری کافی حد تک بدل گئی ہے، اب عوام کو بھی اپنی ذہنیت کو بدلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مرد جب چاہے شادی کر سکتا ہے اس سے اُس کے کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑتا تو ہم خواتین کو شادی سے پہلے 2 بار کیوں سوچنا پڑتا ہے۔

View this post on Instagram

And forever starts now... ️ @nickjonas

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on


واضح رہے کہ انوشکا شرما کی ہم پلہ اداکارائیں ’ دپیکا پڈکون‘ ، ’پریانکا چوپڑا ‘ اور ’ سونم کپور ‘ 30 سال کی عمر کے بعد گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on


انوشکا شرما اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ’ نوش ‘ کے نام سے کپڑوں کے ایک برینڈ کی بھی مالک ہیں۔ انوشکا شرما آخری بار فلم ’ زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے مدِ مقابل نظر آئی تھیں، اُس کے بعد اُنہوں نے ابھی تک کوئی فلم سائن نہیں کی۔

تازہ ترین