• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف ساتھی اداکاروں پر برہم کیوں؟

ورسٹائل اداکار عمران اشرف نے ساتھی اداکاروں پر برہمی اظہار کیا ہے اور کہا کہ تنازعات چھوڑیں، محبت کا پیغام اور خبر بنائیں کیونکہ محبت سے بڑی کوئی خبر نہیں ہوتی۔


گزشتہ دنوں پاکستان شوبز انڈسٹری مختلف تنازعات کا شکار ہے۔پہلے لکس اسٹائل ایوارڈ ز تنازعے کا باعث بنے، پھر اقراء عزیز اور یاسر حسین کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہیں، حناء الطاف کا بھی منیب بٹ کو برا اداکار کہنے والا بیان طول پکڑ گیا اور ساتھی اداکاروں نے حناء الطاف سے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

اداکار عمران اشرف نے اپنی نئی انسٹا گرام اسٹوری میں ان تمام تنازعات اور تنازعات کا شکار بننے والوں کو پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’کتنی عجیب بات ہے نا کہ ایک مہینے سے دیکھ رہا ہوں ہر جگہ کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کی برائی کر رہا ہے ۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں یاسر حسین کی ماہرہ خان پر کی جانے والی تنقید کا بھی تذکرہ کیا جس میں یاسر حسین نے ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

عمران اشرف نے لکھا کہ’کسی کا کہنا ہے کہ کسی کو ایکٹنگ نہیں آتی ،کوئی کہتا ہے اسے گانا نہیں آتا،کوئی کہتا ہے اسے کام چھوڑ دینا چاہئے،انہوں نے لکھا کہ چھوٹی سی انڈسٹری ہے یار! کتنی مشکل سے کام کرتے ہیں،کیا پیغام دے ر ہے ہو دنیا کو کہ ہمیں دل توڑنا بہت پسند ہے ؟


مختلف ٹی وی شوز میں ایک دوسرے کے بارے میں کمنٹس دینے والوں کو عمران اشرف نے کہا کہ اتنا ہی سچ بولنے کا شوق ہے تو اکیلے میں بُلا کر یا فون کر کے بول دو ،دنیا کے سامنے دل توڑ کر کیا مل رہا ہے؟

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ چند لائکس اور ریٹنگ کے لئے ایسا کرنے والے انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

عمران اشرف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے آخر میں لکھا کہ برائے مہربانی محبت کا پیغام اور خبر بنائیں کیونکہ محبت سے بڑی کوئی خبر نہیں ہوتی ۔

یاد رہے کہ 2011 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار عمران اشرف کا کیریئر مختلف اور ہٹ کر کردار ادا کرنے سے بنا۔ چاہے وہ ’الف، اللّہ اور انسان‘ میں ایک خواجہ سرا کا رول ہو یا ’رانجھا رانجھا کر دی‘ میں بھولے کا انوکھا کردار جس نے ناظرین کا دل جیت لیا ۔

View this post on Instagram

Salam arz hai

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan) on


عمدہ اداکاری کرتے کرتے اب عمران اشرف کے ڈرامہ سیریلز اونچی ریٹنگز بھی حاصل کر رہے ہیں۔ خاص طور پر ’الف، اللّہ اور انسان‘ اور سنہ 2018 میں ’دل موم کا دیا‘ جس نے پاکستانی ٹی وی ڈرامہ کے کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

تازہ ترین