• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’والدین نے اب تک میری کوئی فلم نہیں دیکھی‘

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے پر کشش اداکار عمران عباس کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُن کے والدین نے اب تک اُن کی کوئی ایک فلم بھی نہیں دیکھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عمران عباس نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کے والدین بہت سادہ ہیں، اُن کو لالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ کے اداکاروں کا کچھ نہیں پتہ اور انہوں نے آج تک اُن کی بھی کوئی فلم نہیں دیکھی ۔

عمران عباس نے بتایا کہ وہ جب بھی اپنے گھر جاتے ہیں تو شوبز کی زندگی کو باہر ہی چھوڑدیتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ جب تک اپنے گھر میں موجود رہتے ہیں اُن کی پہلی ترجیح اُن کی فیملی ہوتی ہے۔

دوران انٹرویو اداکار سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ہاں، اب مجھے شادی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ میں ذہنی ہم آہنگی رکھنے والی کسی ساتھی کی تلاش میں ہوں اور جب مجھے ایسی کوئی لڑکی مل جائے گی تو میں فوراً شادی کرلوں گا۔ ‘

عمران عباس متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، ان کے بہترین ڈراموں میں امراؤ جان ادا (یہ اُن کا ڈیبیو ڈرامہ تھا)، کوئی لمحہ گلاب ہو، من و سلویٰ، میری ذات زرہ بے نشاں، خدا اور محبت، میرا نام یوسف ہے، یارِ بے وبا اور دیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اُنہوں نے پاکستان سمیت کئی بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے، جن میں انجمن، جانسار، اے دل ہے مشکل، آزاد وغیرہ شامل ہیں۔

تازہ ترین