• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے تمام پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دیں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کیا ہے، جس کے مطابق پاکستان نے تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود (ایئر اسپیس) کھول دی ہیں۔

سول ایوی ایشن کے نئے نوٹم کے مطابق پاکستان نے 4 ماہ بعد تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھولی ہیں، اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئر اسپیس استعمال کر سکتی ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے، اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سال رواں 27 فروری کو پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی طیارے کو مار گرائے جانے اور پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد کئی شہروں کے ایئر پورٹس سے پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

جن ایئر پورٹس سے پروازیں منسوخ کی گئی تھیں ان میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، سکھر، سیالکوٹ شامل ہیں، جب کہ پاکستان نے کئی غیر ملکی پروازوں کے لیے بھی اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں۔

تازہ ترین