• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خاندان اور عورت: پرورش،پابندی،خودمختاری

مصنّفہ:شائستہ سعید

صفحات: 186

قیمت: 500 روپے

ناشر:پاکستان اسٹڈی سینٹر، جامعہ کراچی

انسان اشرف المخلوقات ہے، تو اس کا سبب اُس کو ودیعت کی گئی عقل و خِرَد کی دولت ہے اورانسان اشرف المخلوق ہونے کا ثبوت یوں فراہم کرتا ہے کہ وہ ایک سماج بنا کر رہتا ہے۔ سماج ہی سے سماجیات وجود میں آئی،جسے آج کل ’’سوشل سائنس‘‘ کی اصطلاح کا نام دیا گیا ہے۔ یوں سماجیات دراصل ’’خاندان‘‘ کی ایک توسیعی شکل ہے۔ اب جس قدر بھی ہمارا خاندانی نظام بہتر اور مضبوط ہوگا، اُسی قدر ہمارا سماج بھی مضبوط ہو گا۔ یہ سارے خیالات ’’پاکستانی خاندان اور عورت‘‘ کے عنوان سے تحریر کی گئی کتاب پڑھتے ہوئے آئے۔بچّے کی پرورش، تعلیم و تربیت اور بہتر ماحول کی فراہمی جیسے اہم اُمور کتاب میں بہت سلیقے سے واضح کیے گئے ہیں۔ کسی بھی خاندان کے لیے عورت کا وجود کس قدر اہمیت کا حامل ہے اور وہ خاندان کی اکائی کو کس طرح برقرار رکھتی ہے، اسے مصنّفہ نے کتاب کے اگلے دو حصّوں’’عورت اور معاشرہ‘‘اور ’’سچّی کہانیاں‘‘ میں تفصیل سے بیان کیا ہے،خاص طور پرآخر الذّکر عنوان کہ جو افسانوی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین