آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سبز الائچی: حجم میں چھوٹی سہی، مگر بے حد مفید

٭یہ منہ کی بدبو، کھانسی اور ہچکی سے نجات دلاتی ہے۔

٭آنتوں کی سوزش، بدہضمی،سینے کی جلن اورمتلی میں ا س کا استعمال مفید ہے۔

٭موٹاپے سے نجات کے لیے چھوٹی الائچی دو عدد، ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا، دار چینی ایک ٹکڑا، لونگ ایک عدد، پودینے کے چند پتّے لے کر ڈیڑھ کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ ایک کپ رہ جائے،پھر اس میں لیموں کا رس اور شہد مِکس کرکے صبح و شام پیئں۔ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

٭منہ کے چھالوں کے لیے اکسیر ہے۔

٭ سالن یا سبزی بناتے ہوئے مسالاجات میں اگر الائچی استعمال کی جائے، تو دِل صحت مندو توانا رہتا ہے۔

٭چائے میں الائچی کا استعمال بلڈپریشر کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔

٭ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چٹکی الائچی پاؤڈر اور ہلدی شامل کر کے استعمال کرنے سے خون کی کمی دُور ہوجاتی ہے۔

٭ یہ قبض سے نجات دلاتی ہے۔

٭اگر کیلے کے ساتھ الائچی کے دانے ملاکرکھالیں، تو الٹی رُک جاتی ہے۔

٭اگر دھوپ میں نکلنے سے قبل منہ میں ایک الائچی رکھ لیں، تو لُو نہیں لگے گی۔

(سلمیٰ بیگ، لاہور)

سنڈے میگزین سے مزید