• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ الیاس کی’ریڈی اسٹیڈی نو‘19جولائی کو ریلیز ہوگی


پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کی نئی فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ 19 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو کہ شادی کرنے کے لیے بیتاب ہے لیکن انہیں شادی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، محبت میں گرفتار لڑکے اور لڑکی کے والدین بھی اس شادی کے لیے رضامند نہیں ہوتے۔

ہاشم بن منور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ کی کاسٹ میں آمنہ الیاس سمیت سلمان شاہد، فیصل سیف، زین افضل، نرگس رشید اور اسماعیل تارا شامل ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ان کی فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ سے بہت اُمیدیں وابستہ ہیں۔ ہاشم بن منور ایک بہترین ہدایت کار ہیں اور ان کا اس فلم کو بنانے کا واحد مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔

تازہ ترین