• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کو کئی ہِٹ گانے دینے والے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی بالی ووڈ کو یاد ستانےلگی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی موسیقار امل ملک نے بالی ووڈ میں عاطف اسلم کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ اُنہیں بالی ووڈ میں عاطف اسلم کی آواز کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

موسیقار کے اس ٹوئٹ سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی موسیقاروں کی پہلی پسند آج بھی عاطف اسلم ہیں۔

بھارتی مدا ح نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی حکومت سے عاطف اسلم پر پابندی ختم کرنے کی اپیل کی۔ مداح نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارتی عوام چاہتے ہیں کہ عاطف اسلم دوبارہ سے بالی ووڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگائیں۔

اس ٹوئٹ سے امل ملک نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ انہیں بھی بالی ووڈمیں عاطف اسلم کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد سے پاک بھارت کشیدگی کے باعث عاطف اسلم سمیت تمام پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی گئی تھی مگر اس کے باوجود راحت فتح علی خان سمیت پاکستانی گلوکاروں کے چرچے آج بھی بھارت میں ہوتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین