• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ کی فلم’ سپراسٹار‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز


اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی نئی آنے والی فلم ’ سپراسٹار‘ کا شاندار ٹریلر ریلیزکردیا گیا ہے۔

گزشتہ روزستاروں سے بھری رنگا رنگ شام سجائی گئی جس میں 3 منٹ 6 سیکنڈز پر مشتمل شاندار ٹریلر پیش کیا گیا۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار بلال اشرف فلم میں ایک بڑے سپر اسٹار ہیں جب کہ ماہرہ خان کو پہلے حصے میں ایک عام لڑکی اور بعد میں ایک کامیاب بڑی اداکارہ بنتے دکھایا ہے۔

فلم کے ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے بےحد پزیرائی مل رہی ہے۔

فلم میں ماہرہ خان نوری اور بلال اشرف سمیر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں مرکزی کرداروں کے ساتھ لیجنڈ اداکار مرزا ندیم بیگ، جاوید شیخ اور مرینہ خان بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

فلم رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین