• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی سنہا پر دھوکے کا الزام، گھر پر پولیس کا چھاپہ

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا پر دھوکا دہی کا الزام ہےجس پر پولیس نے اُن کے گھر چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے اداکارہ سوناکشی سنہا پر دھوکا دہی کے الزام میں اُن کے گھر پر چھاپا مارا لیکن اداکارہ کی گھر پر عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس اُن سے تفتیش نہ کر سکی۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اُتر پردیش میں 2018 میں اداکارہ کے خلاف دھوکا دہی کا کیس دائر کیا گیا تھا جس میں درخواست گزار نے الزام عائد کیا تھا کہ تمام تر معاہدوں کے باوجود سوناکشی دہلی میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہ کر سکیں جس کی وجہ سے شو کی انتظامیہ کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا۔

دوسری جانب سوناکشی سنہا کے ترجمان کی جانب سے ان تمام الزامات کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ دھوکا دہی کے حوالے سے سوناکشی سنہا پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا ان دنوں سلمان خان کی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین