آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ربیع الثانی1441ھ 14؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

قتل سے قبل مرید عباس کی انویسٹر سے گفتگو وائرل

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والے اینکر پرسن مرید عباس کی قتل سے دو روز قبل انویسٹر سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک سرمایہ کار کی مقتول مرید عباس کے ساتھ گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی ہے، جس میں مرید عباس کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ عاطف جھوٹ بولتا، فلمی کہانیاں سنا رہا ہے لیکن اُس سے اپنا منافع مانگتا رہوں گا، لوگوں کو پیسے واپس کرنے ہیں۔

سرمایہ کار کے ایک سوال کے جواب میں مرید عباس نے کہا کہ عاطف جھوٹ بولتا رہا کہ وہ ناران، کاغان میں ہے لیکن جب خضر حیات کی مدد سے اُس کی لوکیشن ٹریس کروائی تو وہ حب اور بعد میں ایبٹ آباد ٹریس ہوئی۔

اس کے علاوہ مرید عباس کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ عاطف زمان کہتا ہے اُس پرفائرنگ ہوئی جبکہ وہ بہت جھوٹ بولتا ہے،فلمی کہانیاں گھڑتا ہے۔

مرید عباس نے سرمایہ کار کو بتایا کہ عاطف زمان نے خضرسے پندرہ لاکھ اُدھارلیے تھے جواس نے واپس کردیے۔

قومی خبریں سے مزید