آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ19؍ ذوالحجہ 1440ھ 21؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس چیف تعینات کیے گئے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

سابق پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کو پورے اعزاز کے ساتھ کے پی او سے رخصت کردیا گیا۔

غلام نبی میمن کی کراچی پولیس آفس میں آمد پر ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائم خانی و دیگر سینئر پولیس افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے چارج چھوڑ نے پر بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج سنبھال لیا اور دونوں افسران نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں کمانڈ اسٹک کا تبادلہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں ڈاکٹر امیر احمد شیخ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نےسلامی پیش کی ۔

پولیس چیف غلام نبی میمن اور دیگر سینئر افسران نے انہیں پورے اعزاز کے ساتھ کراچی پولیس آفس سے رخصت کیا۔

قومی خبریں سے مزید