آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 16؍ذوالحجہ 1440ھ 18؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے اپنی ورلڈ کپ الیون کا انتخاب کیا ہے، ٹیم میں جہاں نصف کھلاڑیوں کا تعلق بھارت سے ہے، وہیں بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی اور پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا ہے۔

بنگلادیش کے شکیب الحسن اور رویندرا جدیجا کو آل راؤنڈرز کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ روہیت شرما اور کین ولیم سن اوپننگ جوڑی ہے۔

جسپریت بومرہ، مچل اسٹارک اور جوفرا آرچر ٹیم کے فاسٹ بولنگ اٹیک کا حصہ ہیں۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ روہیت شرما، جونی بیرسٹو (وکٹ کیپر)، کین ولیم سن (کپتان)، ویرات کوہلی، شکیب الحسن، بین اسٹوکس، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، مچل اسٹارک، جسپریت بومرہ اور جوفرا آرچر۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید